شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیپرانے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوط کرلیا

 اسلام آباد (پی پی آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوط کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست پر نیپرا میں سماعت  ہوئی،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3روپے سے 7روپے 96پیسے یونٹ تک اضافہ کردیا گیا، حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کی تھی۔ چیئرمین نیپرا نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کا کام ہے، نیپرا اپنا کام کر چکا ہے اور اپنی سفارش کردی ہے،نپی پی آئی کے مطابق نیپرا حکام نے کہاکہ سبسڈی کا تعین حکومت کا کام ہے۔ وزارت توانائی حکام نے کہاکہ حکومت نے اس میں 158ارب روپے کی سبسڈی رکھی ہے، پہلے 4کیٹیگریز میں سبسڈی دی اور کوئی اضافہ تجویز نہیں کیا گیا، چیئرمین نیپرا نے کہاکہ حکومت سبسڈی دیتی ہے تو وہ کہاں سے دی جائے گی۔ نیپرانے بجلی کی قیمت میں اضافے کی حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوط کرلیا،نیپرا تفصیلات کا جائزہ لیکر فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی،وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔