ایشلے جائلز انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ بننے کے لیے تیار

لندن: انگلش ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کوچ ایشلے جائلز نے کہا ہے کہ اگر انھیں ہیڈ کوچ بنایا جاتاہے تووہ کوچنگ کے مشکل فیصلے کرنے سے نہیں کترائیں گے ۔ایشلے جائلز نے کہا کہ واروکشائر کی پانچ سالہ کوچنگ کے دوران چند مشکل فیصلے کر نے پڑے اور انھیں جاری رکھنا چاہتاہوں۔ انھوںنے کہا کہ لوگ ان کے کوچنگ اسٹائل پر بات کر تے ہیںجو کہ مشکل کام ہے لیکن انھوںنے دعویٰ کیا کہ وہ مشکل فیصلے لے سکتے ہیں۔ انھوںنے مزید کہاکہ اگر وہ مشکل فیصلے نہیں لو ںتو سینئر ان کے کوچنگ اسٹائل پر تنقید کرسکتے ہیں۔

Next Post

نوواک جو کووچ نے میا می ٹینس چمپیئن شپ کا ٹائٹل چوتھی بار اپنے نام کر لیا

Mon Mar 31 , 2014
میامی: عالمی نمبر 2 نواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو شکست دے کر میامی ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل چوتھی باراپنے نام کر لیا۔میامی اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک رافیل نڈال اور عالمی نمبر 2 نواک جوکووچ کے درمیان سنسی خیز مقابلہ ہوا۔ دونوں سٹار کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا،سربین اسٹار نواک جوکووچ […]