چٹاگانگ: انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف سست اوو رریٹ پر جر مانہ عائد کر دیا گیا۔ چٹا گانگ کے چوہدری ظہور احمد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف شاندار فتح تو حاصل کر لی مگر سلو اوور ریٹ کی بنا پر انھیں جر مانے کی سزا دی گئی ۔ میچ ریفری ڈیوڈ بون نے انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹورٹ براڈ اور اس کی ٹیم پر مقرر وقت تک دو اوور کم کرنے کی پاداش میں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس فی صد جبکہ کپتاناسٹورٹ براڈ پر چالیس فیصد جر مانہ عائد کر دیا ۔ آئی سی سی کو ڈ آف کنڈکٹ کے مطابق کپتان براڈ اگلے ایک سال کے اندر دوبارہ اس غلطی کے مرتکب ہوئے تو انھیں ایک میچ کی پابندی کا سامنا کر نا پڑے گا۔ جرمانہ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ سلو اوور ریٹ کے آرٹیکل 2.5.1کے مطابق عائد کیا گیا ہے۔
Next Post
ریجنل وومن کر کٹ ٹورنامنٹ میں خیر پور کی ٹیم کی جامشورو کو 20رنز سے شکست
Fri Mar 28 , 2014
میرپورخاص: پی سی بی وو من ونگ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے ریجنل انٹر ڈسٹر کٹ سینئروومن کر کٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں خیر پور کی ٹیم نے جامشورو کی ٹیم کو 20رنز سے ہرادیا۔ پی سی بی گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس جامشورو کی ٹیم نے جیت کر پہلے خیر پور کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے […]
