ریجنل وومن کر کٹ ٹورنامنٹ میں خیر پور کی ٹیم کی جامشورو کو 20رنز سے شکست

میرپورخاص: پی سی بی وو من ونگ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے ریجنل انٹر ڈسٹر کٹ سینئروومن کر کٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں خیر پور کی ٹیم نے جامشورو کی ٹیم کو 20رنز سے ہرادیا۔ پی سی بی گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس جامشورو کی ٹیم نے جیت کر پہلے خیر پور کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، خیر پور کی ٹیم نے ذکیہ گل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 195رنز بنائے، ذکیہ گل نے 12چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 83رنز کی خوبصورت اننگزکھیلی، جبکہ کلثوم نے 39رنز کا اضافہ کیا ۔جامشورو کی جانب سے عروج کنول نے دوسرے میچ میں بھی چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ، رقیہ غیور اور حصال مریم نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں ۔جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے جامشورو کی ٹیم 175رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، حصال مریم نے 67رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکیں، خیرپور کی جانب سے ماریہ حسن نے چار جبکہ کشمالا بتول اور ذکیہ گل نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔بعد ازاں میچ کے مہمان خصوصی کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسو سی ایشن کے صدر چوہدی رفیق عامر کا تعارف دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر عاصم آفریدی ،مرزا عمران ،مس روزینہ مہر ، واحد حسین پہلوانی بھی موجود تھے۔میچ میں اکبر خان اور عزیز الرحمن نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے، آفیشل اسکورر عاطف بلوچ تھے ۔

Next Post

تھر پار کر کے قحط متاثرین کی ہلاکت تشویش ناک ہے : رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی

Fri Mar 28 , 2014
میرپورخاص: ایم کیوا یم کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی نے تھر پارکر کے قحط متاثرین کی ہلاکتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صحرائے تھر میں قحط سالی سے مزید ہلاکتیں تشویشناک ہیں۔عمر کوٹ میں 11افراد کی ہلاکتوں کا نوٹس لیا جائے۔متاثرین کے علاج اورغذائی قلت سے نمٹنے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے۔انھوں […]