برازیل میں فٹ بال ورلڈ کپ کے خلاف لوگوں کا احتجاج

ساﺅ پاﺅ لو: برازیل میں رواں سال جون میں شروع ہونیوالے عالمی کپ فٹبال کے انعقاد کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ برازیلین حکومت عالمی کپ اور ریواولمپک 2016 کے پرامن انعقاد اور دنیا کے سامنے ملک کا امیج بحال رکھنے کیلئے ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔ساوپاولو میں ایسے ہی احتجاجی مظاہرے کو کنٹرول کرنے کے لیے کثیر تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔ مظاہرین نے شہر کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے ورلڈکپ کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ اسپورٹس میگا ایونٹس پر بھاری رقوم خرچ کرنے کے بجائے اسے تعلیم،صحت،ٹرانسپورٹ اور عوامی بہبود پر لگایاجائے۔ مظاہرے کے شرکاءنے مطالبات کے حق میں بینرز اوراٹھائے ہوئے تھے اور نعرے لگا رہے تھے تاہم وہ پرامن رہے۔ فٹبال ورلڈکپ 12 جون کو شروع ہوگا۔

Latest from Blog