شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کے 22 رہنما اشتہاری قرار

لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، حسان نیازی، علی امین گنڈاپور، مراد سعید اور فرح حبیب سمیت 22 ملزموں کو اشتہاری قرار دیدیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے مگر ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلیے روپوش ہوئے ہیں۔ عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کرے۔انسداددہشت گردی عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد تحریک انصاف کے 22 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیدیا۔