پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلاول بھٹو سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ٹیلی فونک رابطہ

 واشنگٹن/اسلام آباد (پی پی آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ ہو جس میں متعدد معاملات پر تعمیری گفتگو کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق   امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،اس موقع پر انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعمیری، جمہوری شراکت داری کے خواہاں ہیں،انہوں نے  کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی، افغانستان اور علاقائی خدشات سمیت مشترکہ تحفظات پر بھی بات ہوئی۔  امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا تکنیکی، ترقیاتی اقدامات، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے پاکستان کی حمایت کے پروگرام کی منظوری کا بھی خیر مقدم کیا،قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔