پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کے ڈیرہ اسماعیل خان آنے پر مشکورہوں:مولانا فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان  (پی پی آئی) مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے ڈیرہ اسماعیل خان آنے پر مشکورہوں۔پی پی آئی کے مطابق    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ڈیرہ اسماعیل خان کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ 2017اور18میں نوازشریف ڈیرہ اسماعیل خان آئے تھے۔نوازشریف نے بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑے منصوبوں کا آغاز کیا،بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی اور منصوبوں پر کام رک گیا،آج پھر یہاں ترقی کا عمل شروع ہو چکا ہے،کام جاری ہے اور ٹینڈر بھی جاری ہوئے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسعد محمود کی وزارت میں معاملات کی نگرانی خود کرتاہوں،میں نے خطے کی ترقی کی بات کی آج خوشی ہے کہ یہاں کام ہورہاہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے سراٹھا کرسیاست کی۔