شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں جعلی اسلحہ لائسنس سامنے آنے پر پابندی مزید سخت،فیسوں میں اضافہ

لاہور(پی پی آئی)پنجاب میں حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجر  پر2013 سے عائد پابندی کو مزید سخت کردیا ہے اب تجدید اسلحہ،وراثتی منتقلی، ڈپلیکیٹ، سکیورٹی کمپنیوں و اداروں کے نام جاری ہونیوالے لائسنس بھی فوری روکنے کا حکم جار ی کردیا گیا۔ دوسری طرف اسلحہ لائسنس فیسوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کے لائسنس کو آل پاکستان کرانے کی فیس ایک لاکھ روپے اور اسلحہ لائسنس پروسینگ فیس 1400سے بڑھا کر 2ہزار روپے مقررکر دی گئی۔ڈپلی کیٹ اسلحہ لائسنس بنانے کی فیس 1ہزار سے بڑھا کر 5ہزار روپے اسلحہ لائسنس میں گولیوں کی تعداد بڑھانے کی فیس 12روپے فی گولی کردی گئی۔اسلحہ لائسنس پر ہتھیار یا بور تبدیل کرنے کی فیس 5ہزار روپے اور وراثت کی بنیاد پر اسلحہ لائسنس ٹرانسفر کی فیس 10ہزار روپے مقرر کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق دس سال سے پنجاب کے شہری کے پی کے،بلوچستان،آزاد کشمیر اور سندھ سے اسلحہ لائسنس بنوا رہے ہیں جبکہ پنجاب میں پابندی عائد ہے جس کے سبب غیر قانونی اسلحہ کی بھرمار ہوچکی ہے جبکہ جعل سازوں نے بھی اپنا کاروبار شروع کررکھا ہے صرف راولپنڈی میں اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرانے کے عمل کے دوران 399 جعلی لائسنس سامنے آئے تھے۔