ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 2.31 روپے فی یونٹ مہنگی

کراچی (پی پی آئی)کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی، جس کے نتیجے میں صارفین پر 4 ارب 30 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔پی پی آئی کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو اگست میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ یہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جب کہ کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 24روپے 90 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔ وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 11روپے 56 پیسے فی یونٹ رہی۔