ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی آئی اے اور ائیرچائنا میں چین کے 16 شہروں کیلئے پرواز کا معاہدہ

کراچی (پی پی آئی)پی آئی اے اور اِئیرچائنا کا پارٹنر شپ معاہدہ/قومی ائیرلائن کراچی،اسلام آباد اور لاہور سمیت دیگر سے چین کے 16 شہروں کے لیے فلائٹس چلائے گی۔پی پی آئی کے مطابق پی آئی اے ائیرچائنا پارٹنر شپ معاہدہ کے تحت پروازوں کا آغاز اگلے ماہ سے ہوگا،پی آئی اے ائیرچائنا پارٹنر شپ معاہدہ سے پاکستانی تاجروں کو چین کے تمام بڑے تجارتی اور صنعتی شہروں تک آسان رسائی حاصل ہو جائے گی۔چین میں پروازوں کا نیٹ ورک بڑھانے سے ائیرلائن کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ پی آئی اے نے ائیرچائنا سے پارٹنر شپ معاہدہ کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستانی مسافر پی آئی اے ٹکٹ پر بیجنگ کے علاوہ چین کے مذید 16 شہروں تک سفر کر سکیں گے،پی آئی اے پاکستان سے مسافروں کو بیجنگ پہنچائے گی۔اائیرچائنا بیجنگ سے پی آئی اے کے مسافروں کو چین کے دیگر 16 شہروں تک لے جائے گی،پی آئی اے بیجنگ کے علاوہ شنگھائی سمیت چین کے 16 شہروں کے لئے ٹکٹ فروخت کرے گی۔