پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہورمیں اغوا برائے تاوان کے طارو گینگ کا خاتمہ، تینوں ملزمان ہلاک

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے برکی میں پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان مارے گئے،پی پی آئی کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت سرغنہ طاہر عرف طارو،  عبدالرحمان مانا اور فیاضو کے نام سے ہوئی ہے۔ برکی میں سی آئی اے کینٹ کی ٹیم پر زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ فیصل شریف بال بال بچے جبکہ فائرنگ سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے چند روز قبل معروف تاجر کو 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔