پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 79 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ، 3 گرفتار

کراچی (پی پی آئی)شہر قائد میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 79 مشتبہ افراد سے چیکنگ کے دوران پوچھ گچھ کی، 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، بھاری نفری نے خدا کی بستی، ناردرن بائی پاس، بند مراد اور سرجانی ٹاؤن میں مشتبہ افراد کے خلاف کاررائی کی۔ آپریشن کے دوران تلاش ایپ کے ذریعے 79 مشتبہ افراد سے چیکنگ کے دوران پوچھ گچھ کی گئی، 2 مشتبہ افراد کو مزید تفیش کیلئے تھانہ سرجانی ٹاؤن کے حوالے کر دیا، آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی جس پر اسے قانونی کارروائی کیلئے سی ٹی ڈی تھانے منتقل کر دیا۔