پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلگت بلتستان میں 18برسب بعد نومبر میں بلدیاتی الیکشن منعقد ہوں گے

گلگت/  بلتستان (پی پی آئی) گلگت بلتستان  کے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے تقریباً دو دہائیوں بعد بلدیاتی الیکشن کا اعلان کردیا۔اعلامیے کے مطابق نومبر میں 18 برس بعد گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق   یاد رہے کہ سال 2004 میں گلگت بلتستان میں آخری بار بلدیاتی انتخابات ہوئے اور 2009 میں بلدیاتی ادارے ختم ہوگئے تھے۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جلد حدود بندیاں مکمل کرنے کے بعد حلقہ بندیوں کا کام شروع ہوگا اور نومبر کے پہلے ہفتے میں گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بلدیاتی ایکٹ گلگت بلتستان 2014 کو نافذ کیا گیا ہے۔ مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات 2017 کے شماریات کے مطابق ہوں گے۔واضح رہے کہ نئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے منتخب ہوتے ہی اپنے پہلے کابینہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔