خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں کالعدم تنظیم کے 10 مطلوب دہشت گرد اورسوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 7 افراد گرفتار

لاہور(پی پی آئی)محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروئیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران لاہور، ملتان، ڈی جی خان اور اٹک سے کالعدم تنظیم کے 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔پی پی آئی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظمیوں کے گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد،ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے  سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے پر بھی 7 افراد کو  بھی گرفتار کرلیا ہے۔