شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موسلادھار بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں سطح آب بلند، نچلے درجہ کا سیلاب

سکھر،گڈو،کوٹری (پی پی آئی) ملک بھر میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے لگی۔ سکھر بیراج پر 12 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار کیوسکس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گڈو بیراج پر 10 ہزار کیوسکس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 25 ہزار کیوسکس اور اخراج 2 لاکھ 90 ہزار کیوسکس ریکارڈ ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 78 ہزار کیوسکس اور اخراج 3 لاکھ 68 ہزار کیوسکس ریکارڈ اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 20 ہزار کیوسکس اور اخراج 86 ہزار کیوسکس ریکارڈ کی گئی۔پی پی آئی کے مطابق پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث کچے کے علاقے زیر آب آگئے۔لاڑکانہ میں دریائے سندھ میں درمیانی درجے کا سیلاب برقرار رہنے سے تحصیل ڈوکری کے اور تحصیل باقرانی کے کچے کا علاقہ زیر آب  آنے کی وجہ علاقہ مکین نقل مکانی کرنے لگے۔ دریائے سندھ میں درمیانی درجے کا سیلابی صورتحال کے باعث کچے میں کھڑی فصلیں بھی زیر آب آگئی۔