اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جسٹس فاروق کا تحریم الٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت سے انکار

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے روبرو تحریم الٰہی کی درخواست سماعت کیلئے پیش کی گئی، جس میں مونس الٰہی کی اہلیہ نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا اور ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کی استدعا کی۔پی پی آئی کے مطابقجسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بنا  پر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ انہوں نے درخواست اس سفارش کیساتھ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی کہ اسے سماعت کیلئے کسی دوسرے بینچ میں پیش کیا جائے۔سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریم الٰہی کے پاس دوہری شہریت ہے، ان کے بچے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں، جن سے ملاقات کیلئے بیرون ملک جانا ہے۔درخواست میں بتایا گیا کہ مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام سیاسی بنیادوں پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحریم الٰہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرکے انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔