اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی چیکنگ سخت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے۔ اس کے علاوہ شہر بھر میں تمام معاملات معمول کے مطابق ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ہائی سیکیورٹی زون کے علاوہ شہر بھر کے تمام راستے کھلے ہیں۔ ہائی سیکیورٹی زون میں سرینا اور ایکسپریس چوک سے گاڑیاں داخل ہو سکتی ہیں ترجمان کی طرف سے شہریوں کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہری چیکنگ کے دوران شناختی دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں۔
Next Post
جسٹس فاروق کا تحریم الٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت سے انکار
Mon Jul 31 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے روبرو تحریم الٰہی کی درخواست سماعت کیلئے پیش کی گئی، جس میں مونس الٰہی […]
