اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں چینی کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی سزا 3 سال قید بامشقت مقرر

لاہور(پی پی آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چینی کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی تیاری شروع کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں پنجاب فوڈ سٹف آرڈر 2023 کا نفاذ کردیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق بلیک مارکیٹنگ کیلئے رکھی گئی چینی ضبط ہوگی جبکہ ضبط شدہ چینی کو مقررہ قیمت پر فروخت کرکے رقم خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔اسی کے ساتھ ساتھ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث شوگر مل مالک اور ڈیلر کے خلاف بھی مقدمات درج ہوں گے۔نوٹیفیکیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ بلیک مارکیٹنگ کی سزا 3 سال قید بامشقت ہوگی۔ کین کمشنر کو چینی کی ایکس مل قیمت کے تعین کا اختیار جبکہ ڈپٹی کمشنر کو چینی کی خوردہ قیمت کا اختیار دے دیا گیا۔پنجاب فوڈ سٹف آرڈر 2023 کے مطابق حکومت پنجاب کے مختلف افسران کو چھاپہ مارنے کے اختیارات بھی دے  دیے گئے۔