شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا بڑا اضافہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)حکومت نے جاتے جاتے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔پی پی آئی کے مطابق اسحاق ڈارنے  عوام کو مایوس کردیا ان کے اس اعلان سے ن لیگ اور دیگر اتحادیوں کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور وہ الیکشن میں مہنگائی کے خاتمہ اور سہولتوں کی فراہمی پر عوام کو مطمئن نہیں کر سکیں گی۔ پی پی آئی کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 19 روپے 90 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔