سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ٹیم براستہ واہگہ بھارت پہنچ گئی

نئی دہلی /چنائی(پی پی آئی) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچ گئی۔ رپورٹس کے مطابق ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی شہر امرتسر جائے گی۔ امرتسر سے ٹیم بذریعہ فلائٹ دہلی اور پھر چنائی جائے گی۔ اولمپئین سعید خان قومی ٹیم کے ہمراہ بھارت روانہ ہوئے۔ پی ایچ ایف سٹاف نے قومی ٹیم کو ہاکی سٹیڈیم سے الوداع کیا۔پی پی آئی کے مطابق قومی ٹیم کا پہلا میچ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ملائشیا سے 3 اگست، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان، چوتھا میچ 7 اگست کو چین جبکہ پانچویں میچ میں 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیساتھ کھیلے گا۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔