کراچی (پی پی آئی) اعلیٰ پولیس حکام نے صوبہ کے تمام اضلاع سے ٹاپ ٹین اشتہاری مجرموں کی فہرستیں طلب کرلی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ایک طویل عرصہ سے بستہ الف اور بستہ ب کے ملزمان کی نقل و حرکت اور آمدورفت کا ریکارڈ مرتب نہیں ہورہا تھا جس کا اعلیٰ سطح پر نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرموں کی عدم گرفتاری پر مقتدر حلقوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی پولیس افسروں سے اشتہاری مجرموں کی گرفتاری اوران کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی مانگی ہیں،ضلعی پولیس افسروں سے کہاگیا ہے کہ ٹاپ 10 اشتہاریوں کے نام،ان کے خلاف درج مقدمات اور اب تک گرفتاریوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کریں۔
Next Post
حج آرگنائزرز سے متعلق شکایات 18اگست تک طلب
Thu Aug 3 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وزارت مذہبی امور نے حج2023میں نجی حج سکیم کے تحت حج آرگنائزرز کے ساتھ حج کرنے والے حجاج سے کہا ہے کہ اگر انہیں کسی حج آپریٹر کے بارے میں کوئی شکایت ہے تو 18اگست تک آگاہ کریں۔ تاکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں […]
