نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ویڈیو کلپ میں تحفظ کا مطالبہ کرنے والا کاشتکار48گھنٹے بعد ہی جھل مگسی میں قتل

اوستہ محمد (پی پی آئی) بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں دو روز قبل ویڈیو کلپ میں تحفظ کا مطالبہ کرنے والے کاشتکار امداد جویو کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول امداد جویو نے دو روز قبل ویڈیو میں انتظامیہ سے تحفظ کا مطالبہ کیا تھا۔جھل مگسی کے گاؤں کرمانی کے امداد جویونے ضلعی انتظامیہ سے تحفظ مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زرعی اراضی  پر قبضہ کے لیے انھیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ مقتول کی بیٹی رباب  کا کہنا ہے کہ ان کے والد کوکئی گھنٹے تک محصور بھی  رکھاگیا ستم یہ کہ انتظامیہ نے ابو کے تحفظ کے لیے کچھ نہیں کیا۔ مقتول کے رشتہ داروں نے اوستہ محمد میں زمیندار کی میت سٹی تھانے کے سامنے رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا، احتجاج میں مقتول امداد جویوکی بیٹیوں سمیت خواتین اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوستہ محمد انتظامیہ نے ہمیں احتجاج سے روکنے کی کوشش کی، میت کے ساتھ آنے والی خواتین کو محصور رکھا گیا، جھل مگسی انتظامیہ بااثر ملزمان کو تحفظ دے رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرین نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، اور کہا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک میت رکھ کر احتجاج کریں گے۔