اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی احتساب عدالت میں پیش

کراچی (پی پی آئی)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی غیر قانوی اثاثوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، ریفرنس میں نامزد گلبہار لوہار سمیت 8 ملزمان غیر حاضر رہے، عدالت نے پیش نہ ہونیوالے ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔احتساب عدالت نے ریفرنس میں نامزد 8 ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف 2019 میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

Next Post

اسپیکر شپ کا پورا دور میں نے جیل میں گزارا: آغا سراج درانی

Sat Aug 5 , 2023
کراچی (پی پی آئی)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی توڑنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر […]