جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی ختم ہو چکی ہمیں تو فوری الیکشن چاہئے، طلال چودھری

لاہور(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا مفاد جلد از جلد الیکشن میں ہے،پنجاب میں پی ٹی آئی بالکل ختم ہو چکی ہمیں تو فوری الیکشن چاہئے۔پی پی آئی کے مطابق طلال چودھری کاکہناتھا کہ نوازشریف لندن میں ہوں یا لاہور میں سیاست ان کے گرد گھومتی ہے، آنے والے الیکشن میں نوازشریف لیڈ کریں گے،نوازشریف واپس ا?نے کو ہر وقت تیار ہیں واپسی کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ان کا کہناتھا کہ معاشی معاملات اور شفاف الیکشن کرانا نگراں حکومت کی ذمے داری ہے، ن لیگ نے سیاسی قیمت ادا کی، نگراں وزیراعظم کو معیشت کو بھی دیکھنا ہے، شہبازشریف نے پارٹی مفاد کے بجائے پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی، لیگی رہنما کا مزید  کہناتھا کہ نگراں وزیراعظم 15دن کیلئے ہو یا تین ماہ کیلئے فٹ ہونا چاہئے،نگراں حکومت نے شفاف الیکشن ممکن بنانا ہے،ملک معاشی بحران سے نکلتا ہوا لگ رہاہے، ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی 40سالہ سیاست پرو نوازشریف  اور اینٹی نواز شریف  کی عکاس ہے۔