روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی کی قیمت عام گھریلو صارفین کیلئے 59 روپے فی یونٹ کی بلند ترین سطح پر

 اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،گھریلو صارفین کو اوسطً فی یونٹ قیمت 59 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔بنیادی ٹیرف اورٹیکسزکوشامل کرکے فی یونٹ قیمت59روپے تک جاپہنچی ہے،حکومت نے چندروزقبل بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7روپے فی یونٹ کااضافہ کیاتھا۔پی پی آئی کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، الیکٹرک سٹی ڈیوٹی شامل کرنے سے قیمت میں ہوشربااضافہ ہوا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم پر بھی اضافی ٹیکس لگا کر بلز میں شامل کیا گیا۔ کوارٹرٹیرف ایڈجسٹمنٹ، انکم ٹیکس، پی ٹی وی فیس، ایف سی سرچارج کو بلوں میں شامل کیا گیا،جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر رقوم شامل کرنے سے قیمت میں مزید اضافہ ہوا، بجلی کے صارفین کو رواں ماہ کی بلنگ نئے ٹیرف کے مطابق شروع کر دی گئی۔