جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مخصوص سرکاری افسران کیلئے واٹس ایپ کی متبادل پہلی پاکستانی کمیونیکیشن ایپ

کراچی (پی پی آئی)چیٹنگ ایپ واٹس ایپ کا متبادل بن گیا، پاکستان کی پہلی کمیونیکیشن ایپ کا اجراکردیا گیا،وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے بیپ پاکستان نامی ایپلیکیشن کا افتتاح کیا۔پی پی آئی کے مطابق  وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ای آفس کے  نئے و جدید ویب ورژن کا بھی اجرا  کردیا۔اسمارٹ ای آفس کے تحت ان ایپلی کیشنز کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ بیپ پاکستان مکمل پاکستانی ساختہ آڈیو،وڈیو،کانفرنس کالنگ کے ساتھ چیٹ ایپلیکیشن ہے،تمام ڈیٹا پاکستان میں محفوظ ہوگا، ابتدا  میں  ایپ مخصوص سرکاری افسران استعمال کریں گے، ایک ماہ کے تجرباتی استعمال کے بعد تمام حکومتی افسران و ملازمین اس کا استعمال کرسکیں گے،ایپلی کیشن کا مقصد حکومتی افسران و ملازمین کے مابین اہم سرکاری گفتگو کو محفوظ بنانا ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ کامیابی سے استعمال کے ایک سال بعد اسے عوامی استعمال کیلئے بھی اوپن کردیا جائے گا۔