توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 اسلام آباد (پی پی آئی)توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو تین سال قید اور 5 سالہ نا اہلی سزا کے خلاف سپریم کور ٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم کو 3 سال قید اور 5 سالہ نا اہلی کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں مذکورہ کیس کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔یہ درخواست ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ صائمہ صفدر نے آئین کے آرٹیکل 184 دو کے تحت دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت، پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد اور سزا سنانے والے سیشن جج ہمایوں دلاور کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جلد بازی میں سنایا گیا ہے اور اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔درخواست گزار نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کیس کا ٹرائل دوبارہ شروع کیا جائے اور جب تک سپریم کورٹ سے اس بارے کوئی فیصلہ نہیں آ جاتا تب تک سزا کو معطل کیا جائے۔

Next Post

چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

Mon Aug 7 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس پر سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق     اسلام آْباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی […]