چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس پر سزا کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق     اسلام آْباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مجرم قرار دیتے ہوئے تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتے ہوئے 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔الیکشن کمیشن پولیٹکل فنانس ونگ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے فائل تیار کرنا شروع کردی۔