کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر ٹرک اور کوسٹر کی ٹکر، 4 مسافر جاں بحق

کراچی (پی پی آئی)کراچی ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب ڈمپر اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق نجی فوڈ ریسٹورنٹ کے ملازمین کی کوسٹر پکنک منانے گڈاپ کے فارم ہاؤس جا رہی تھی کہ ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثہ ہوگیا، ڈمپر کی ٹکر کے باعث 4 افراد جاں بحق اور دو بچوں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ ایک کوسٹر اور ٹرک کے مابین نادرن بائی پاس پر ایم ڈی کراسنگ کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق کوسٹر اور ٹرک میں آمنے سامنے سے ٹکر کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونیوالے افراد میں ایک خاتون جبکہ 2 بچے بھی شامل ہیں۔