کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران ہی پارٹی چیئرمین، وکلا کے ذریعے رہنمائی لیتے رہیں گے: شاہ محمود قریشی

لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان ہی پارٹی چیئرمین ہیں اور رہیں گے، جیل میں وکلا  کے ذریعے چیئرمین سے رابطہ ہو گا تو رہنمائی لیتے رہیں گے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں کافی قانونی سقم ہیں، چیلنج کریں گے، راجہ ریاض من پسند اپوزیشن لیڈر ہیں، وہ ایک ہی جان اور دو قالب ہیں، نگران وزیراعظم کا فیصلہ لندن سے آئے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندی الیکشن میں تاخیر کی حکمت عملی ہو سکتی ہے، حکومتی حلیف بی این پی مینگل نے مردم شماری کو مسترد کیا، سپریم کورٹ بار نے اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے باہر نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج مئی میں آ چکے تھے، مشاورت سنت بھی ہے، اس میں برکت بھی ہے اور یہ جمہوریت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہوتے ہیں، جو فیصلہ آیا ہے اسے ہم چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔