لندن: انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کو دوبارہ جیت کی راہ پر گامزن کرنا کپتان الیسٹر کک کے لیے آسان نہیں ہوگا۔وان کا کہنا ہے اب کہ الیسٹر کک پربہت دباﺅ ہے اورمزیدناکامیوں سے مداحوں اور عوام کے دباﺅ میں اضافہ ہوسکتاہے۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کک انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے کئی مشکل فیصلوں میں شامل رہے ہیںجن میں کیون پیٹرسن اور بیٹنگ کوچ گراہم گوچ کی برطرفی بھی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیون پیٹرسن کی برطرفی کے بعد سے الیسٹر کک کو دباﺅ کا سامنا ہے ،کک نے بحیثیت کھلاڑی اور کپتان ا نگلینڈ کے لیے گراں خدمات انجام دی ہیں لیکن اب انھیںنئے سرے سے آغاز کرنا ہوگا۔مائیکل وان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف انگلش ٹیم کو اچھی کرکٹ کھیل کر فتوحات حاصل کرنا ہوں گی ،4اور3فتوحات سے مداح پرانی شکستوں کو بھول جائیں گے۔
Next Post
وومنز فٹ بال ایشیا کپ سیمی فائنل
Wed May 21 , 2014
ہو چی من سٹی: ویتنام کے شہر ہوچی من سٹی میںایشین فٹ بال کنفیڈریشن وومنز ایشیا کپ سیمی فائنل میں داخل ہوگیا۔ عالمی چمپیئن جاپان گروپ اے میں دو جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ گروپ بی میں جنوبی کوریا 16گول کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جاپان کی ٹیم سیمی فائنل میں چین کی مضبوط ٹیم کے خلاف […]
