کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کے ا سٹائلش بلے باز فواد عالم نے پاکستان کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

کراچی (پی پی آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ا سٹائلش بلے باز  فواد عالم نے پاکستان کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق  قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فواد عالم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اپنی راہیں جدا کرلیں، قومی کرکٹر اب امریکی لیگ کے ساتھ اپنے کیریئر کو آگے بڑھائیں گے،پی پی آئی کے مطابق وہ اب ”شکاگو کنگز مین“ نامی امریکی لیگ میں ایک مقامی کرکٹر کی حیثیت سے کھیلیں گے۔ ایک صحافی کی جانب سے  اس سے متعلق ٹویٹ بھی کیا گیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ فواد عالم امریکا میں پہلے سے مقیم سابق پاکستانی کھلاڑی سمی اسلم، حماد اعظم، سیف بدر، احسان عادل، سعد علی، مختار احمد اور نعمان انور  کے ہمراہ امریکی کرکٹ لیگز میں پر فارمز کریں گے   خیال رہے کہ فواد عالم نے 2007 میں پاکستان کرکٹ کیلئے وائٹ بال ڈیبیو کیا تھا، جس میں انہوں نے سنچری سکور کی جس کے صرف 2 میچز بعد ہی انہیں 2009 میں ہی ڈراپ کر دیا گیا،ڈومیسٹک کرکٹ میں 55 کی اوسط سے رنز بنانے کے باوجود انہوں نے 11 سال کے وقفے کے بعد اپنا اگلا ٹیسٹ میچ کھیلا۔ فواد عالم 2020 میں اپنے کیریئر کو نئی زندگی ملنے کے بعد مختصر مدت کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بنے۔ انہوں نے واپسی کے بعد اپنے تیسرے ہی میچ میں نیوزی لینڈ میں سنچری بنا کر اپنے انتخاب کی تصدیق کی۔