کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا چہرہ مزید بدنما اور بد کردار ہو چکا:عبدالماجد خان

 مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان نے کہا کہ بھارت میں مقید حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اہلیہ مشال ملک اور ان کی بیٹی رضیہ سلطانہ نے  اقوام متحدہ میں ایک اور قرار داد جمع کرائی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کوئی انسانی حقوق نہیں ہیں، بھارت کا چہرہ مزید بدنما اور بد کردار ہو چکا ہے، مودی نے گجرات میں جو کیا وہی کشمیر میں بھی کرنا چاہتا ہے، دنیا کو چاہیے کہ رضیہ سلطانہ کی آواز سنے۔رکن آزاد کشمیر اسمبلی پیر محمد مظہر نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے خود ارادیت کے وعدے کی تکمیل چاہتے ہیں، کشمیریوں کی تین نسلیں وعدے کی تکمیل کا انتظار کر رہی ہیں، بھارت میں آر ایس ایس کے غنڈے علاقے خالی کرا رہے ہیں۔