کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈاکٹر طاہرالقادری نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا

 لندن  (پی پی آئی)پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بھی آخر کار سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا،ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا فریضہ پورا کر دیا اب میں مطمئن ہوں،اپنا فریضہ ادا کر دیا ہے، میں نے 22 کروڑ عوام کو آوازیں دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اتنا بتا دیا، اب میرا ضمیر مطمئن ہے، اب میں سیاست پر کوئی بیان نہیں دینا چاہتا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے  عوام کوصدائیں دیں، اپنے کارکن شہید کرائے، ہمارا خون بہا، اسلام آباد میں 75 دن ہر روز آواز دی، کہ اگر آج نہیں اْٹھو گے تو کبھی اْٹھ نہیں سکو گے، تمہارے لئے دروازے بند ہوجائیں گے۔