ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کورونا وبا کے دوران شہید ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی) کورونا وبا کے دوران شہید ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کورونا کے دوران ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی خدمات کا اعتراف کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم فرض شناس ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی مقروض رہے گی،ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے اہلخانہ قوم کا فخر ہیں۔ پنجاب سے 81، سندھ سے 87ڈاکٹرز کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا،خیبرپختونخوا سے 23، بلوچستان سے 8ڈاکٹرز کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا، آزادکشمیر سے 4، گلگت اور اسلام آباد سے ایک ایک ڈاکٹر کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا، اس کے علاوہ پاکستان بھر سے 59نرسوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔