ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، ایشیائی گروہ گرفتار،پاکستانی بھی شامل

دبئی(پی پی آئی)دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم میں ایشیائی گروہ گرفتار کیا گیا ہے جس میں اطلاعات کے مطابق پاکستانی بھی شامل ہیں الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس نے بیان میں خبردار کیا کہ’گداگروں کے ساتھ ہمدردی اور انہیں بھیک دینے سے گریز کیا جائے۔ یہ لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے طرح طرح کے افسانے گھڑ لیتے ہیں‘۔گداگرعبادتگاہوں یا ہسپتال کے باہرکھڑے ہوتے ہیں۔ بازاروں اور سڑکوں میں بھی یہی کام کرتے ہیں‘۔ دبئی میں جرائم کا سراغ لگانے والے ادارے کے ڈائریکٹر میجر جنرل جمال الجلاف نے کہا کہ’دبئی پولیس ملکی اور بیرونی پارٹنرز کے تعاون سے گداگری کے انسداد کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے‘۔پی پی آئی کے مطابق  ادارے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ گداگروں کے حوالے سے دبئی پولیس ایپلی کیشنز اور ای کرائمز کی رپورٹ کے لیے مختص پلیٹ فارم  ’ای کرائم‘ کے ذریعے مطلع کیا جائے۔