ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یوٹیلیٹی اسٹورزپر چینی کی قلت کو3ماہ گزرگئے،دستیابی بھی قسمت پر منحصر

کراچی(پی پی آئی) یوٹیلیٹی  اسٹورزپر چینی  کی قلت کو3ماہ گزرگئے،3ماہ گزرنے کے باوجودیوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کے سرپر جوں تک نہ رینگی۔قطاروں میں لگے صارفین دھوپ میں اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہو گئے،شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی نہ ملنے اور آٹے کی دستیابی بھی قسمت پر منحصر ہوتی ہے، ہول سیل میں چینی کی 50 کلو کی بوری 150 روپے مہنگی ہوگئی،ہول سیل میں چینی کی 50 کلو بوری 7100 روپے سے بڑھ کر 7250روپے پر پہنچ گئی،ہول سیل میں فی کلو چینی 3 روپے مہنگی کردی گئی،ہول سیل میں چینی 142 روپے سے بڑھ کر 145 روپے فی کلو پر پہنچ گئی۔ پی پی آئی کے مطابق شوگر مافیا بے لگا م ہے،کوئی روکنے والے نہیں،نہ آٹے کی قیمت کنٹرول ہوپارہی ہے اور نہ ہی چینی کی قیمتوں کو کوئی کنٹرول کرپارہا ہے۔