سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں ملزمان کی عدم پیشی پر ڈی آئی جی آپریشنز کو شوکاز

لاہور(پی پی آئی)انسداددہشتگردی کی عدالت  نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں ملزموں کو پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق سابق دور حکومت میں رونما ہونے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن  استغاثہ کیس میں  عدالت نے گزشتہ سماعت پر ڈی آئی جی کو تمام ملزموں کو خود پیش کرنیکاحکم دیاتھا،انسداددہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے استغاثہ کی سماعت کی،پاکستان عوامی تحریک کیجانب سے چودھری نعیم الدین ایڈووکیٹ پیش ہوئے،سماعت کے دوران عدالت  کی جانب سے کہا گیا  کہ عدالتی حکم پر عمل کی بجائے آج 24 ملزم غیر حاضر ہیں، عدالت نے 24 ملزموں کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرتے ہوئے، ملزموں کو پیش نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز کو شوکاز جاری کر دیا، عدالت نے سابق ایس پی عمر ورک سمیت 4 ملزموں کی بریت کی درخواستوں پر بھی دلائل طلب کر لیے، عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزموں کو پیش کرنے کا حکم دیا اور سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

Next Post

 نواز شریف واپس لندن پہنچ گئے،آئندہ ماہ پاکستان واپسی متوقع

Fri Aug 11 , 2023
لندن(پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف واپس لندن پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ امارات اورسعودی عرب میں گزارا، اس دوران انہوں نے تین یورپی ممالک کا دورہ بھی کیا۔پی پی آئی کے مطابق یاد رہیکہ نواز شریف 24 جون کو […]