لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے دوررکھنا چاہیے، وہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ روابط جلد بحال ہوں گے۔لاہور ائیرپورٹ پر اپنی اہلیہ شنیراتھامسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف بہت کھیلے ہیں۔۔ پڑوسی ملک سے کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔۔کھیلوں کو سیاست میں کبھی شامل نہیں کرنا چاہیے امید ہے دونوں ممالک جلد اکٹھے ہوں گے اور کرکٹ کھیلیں گے۔ایک سوال پروسیم اکرم نے کہا کہ ان کی اہلیہ کو لاہور بہت اچھا لگا۔جلد پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی گھومنے جائیں گے۔ اس موقع شنیراتھامسن نے کہا کہ وہ پاکستان آکر بہت محظوظ ہورہی ہیں۔ یہاں کے لوگ اچھے اورمہمان نوازہیں۔وسیم اکرم نے گزشتہ ماہ لاہور میں شنیرا تھامسن سے نکاح کیا تھا۔
Next Post
انڈین چیمپئنز لیگ: پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے سے بھارت کا انکار
Thu Sep 12 , 2013
نئی دہلی: بھارتی حکومت انتہا پسند ہندوؤں کے سامنے بے بس ہوکر رہ گئی اور سیکورٹی کے نام پر پاکستانی ٹیم کو چیمپئنز لیگ کیلئے ویزے جاری کرنے سے ہی انکار کردیا۔چیمپئنزلیگ کے لئے بھی بھارتی حکومت نے پاکستانی چیمپئن ٹیم کو ویزا جاری کرنے سے انکارکردیا۔ بھارتی حکومت کا مؤقف ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو حکومت سیکورٹی نہیں دے […]
![](https://urdu.ppinewsagency.com/wp-content/uploads/2013/09/Indian.jpg)