کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب میں 14 اگست کو سیاسی سرگرمیوں، ریلیوں کے انعقاد  پر پابندی عائد

لاہور(پی پی آئی)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں جشن آزادی کے موقع پر سیاسی ریلیوں کے انعقاد پر پابندی ہوگی، تمام شہری انفرادی طورپر آزادی کی تقریبات مناسکتے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کی خوشیاں بھرپور طریقے سے منائیں لیکن اس خوشی کے دن سیاسی سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں 14 اگست کو سیاسی ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بہاولپور میں جنسی ہراسگی کے واقعے سے متعلق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ واقعہ کی شفاف تحقیقات جاری ہیں، جلد ہی حقائق پر مبنی نتائج منظرعام پرلائیں گے۔