ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاگیا

 اسلام آباد (پی پی آئی) ملک بھر میں پیر کوجشن آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔جشن آزادی کے موقع پر متوالوں نے رنگ برنگی لائٹس، ہری بھری جھنڈیاں،جھنڈے لگاکر پورا دیس سجا دیا۔ بچے، نوجوان، خواتین سمیت سب ہی تیاریوں میں مگن رہے،پی پی آئی کے مطابق ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار دیکھنے میں آئی۔، بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے۔ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان کے   یوم آزادی کا آغازتوپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاک فوج اورنیوی کے چاق وچوبند دستوں کی جانب سے توپوں کی سلامی دی گئی۔وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پرپاک فوج اور نیوی کے دستے کی جانب سے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے گئے۔دوسری جانب پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہ ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے، انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔لاہورمیں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقارتقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شاعر مشرق کو سلامی پیش کی۔مزار علامہ اقبال پر پاک فوج کے دستے نے رینجرز کی جگہ گارڈز کے اعزازی فرائض سنبھال لیے ہیں۔ میجرجنرل قیصرسلیمان،گیریژن کمانڈر لاہور نے مزاراقبال پر فاتحہ خوانی کی۔