سڈنی: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باﺅلر مچل جونسن کی انجری مزید پھیل گئی ۔ کر کٹ آسٹریلیاکے مطابق فاسٹ باﺅلر مچل جونسن کی انگوٹھے کے متاثرہ حصے کی انفیکشن دائیں ٹانگ تک پھیل گئی ہے اور انھیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔ جونسن رواں مہینے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران تیسرے ٹیسٹ میں انفیکشن کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے تھے ان کی جگہ فاسٹ باﺅلر بولنجر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا، آسٹریلیا کرکٹ بورڑ کا کہنا ہے کہ جونسن کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ جونسن آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجا ب کی نمائندگی کریں گے لیکن یہ ان کی جلد صحت یابی پر منحصرہے کہ وہ کتنے جلدی فٹ ہو جاتے ہیں، جونسن کے لیے پچھلے کچھ مہینے بڑے مشقت طلب گزرے ہیں ، انھوںنے ایشنر سیریز میں آسٹریلیا کو 5-0کی فتح میں اہم کر دار کیا تھا بعد ازاں جنوبی افریقا کے خلا ف 2-1کی فتح میں ان کا بڑا کر دار بنیادی تھا ۔
Next Post
ورلڈ کپ فٹ بال 2014: برازیل اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل کرنے میں ناکام
Fri Mar 21 , 2014
ریوڈی جینرو: ورلڈ کپ فٹ با ل 2014کے شروع ہونے میں محض تین ماہ رہ گئے ہیں،برازیلی حکومت ابھی تک تین اسٹیڈیمز کی تعمیر مکمل نہیں کر سکی۔ برازیل کے 12ا سٹیڈیمز ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے جن میں سے ساﺅپالو، کیوری ٹیبا اور کیووابا ابھی تک مکمل نہیں ہو سکے۔ افتتاحی میچ میں برازیل اور کروشیا کی ٹیمیں ساﺅ […]
