پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میڈیا پر قبل اور بعداز انتخاب پول سروے کرانے پر پابندی

 اسلام آباد (پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے میڈیا پر قبل اور بعداز انتخابات پولز سروے کرانے پر پابندی لگادی ہے،الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا آؤٹ لیٹس کے آفیشل ڈیجیٹل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا انفلوانسرز پر ووٹ ڈالنے سے متعلق رائے کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق آئندہ عام انتخابات کیلئے جاری ضابطہ اخلاق میں الیکشن کمیشن نے کسی بھی پولنگ اسٹیشن یا حلقے میں کسی بھی قسم کے ایسے سروے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے  جو ممکنہ طور پر ووٹرز کے ووٹ ڈالنے کے آزادانہ انتخاب کو متاثر کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایگزٹ پول اور انٹری پولز دونوں کی تشہیر پر پابندی عائد کی گئی ہے، ایگزٹ پول پولنگ اسٹیشنوں سے نکلنے والے ووٹرز کی رائے پر مبنی سروے کو کہا جاتا ہے جس میں یہ پوچھا جاتا ہے کہ انہوں نے ووٹ کیسے ڈالا، اسی طرح لوگوں کے ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہونے سے قبل ان کی ووٹ سے متعلق رائے پوچھنا انٹری پول کہلاتا ہے۔