سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گوگل کا غیر فعال جی میل اکاونٹس بند کرنے کا اعلان

کراچی (پی پی آئی)سرچ انجن گوگل نے غیر فعال جی۔میل  اکاونٹس کو یکم دسمبر کے بعدبند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق وہ صارفین جنہوں نے بیک اپ ای میل بنا رکھی ہیں انہیں جی میل اکاونٹس بند کرنے سے قبل وارننگ ای میل بھیجی جائیں گی۔ گوگل کے مطابق غیر فعال جی میل اکاونٹس ہیکنگ، فشنگ یا اسپیم کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں نئی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے یہ فیصلہ سیکیورٹی سے متعلق کسی بھی مسئلے سے بچنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔  ادارے کے مطابق وہ اکاونٹس اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے جو یوٹیوب چینل یا ڈیجیٹل مارکیٹنگ سے منسلک ہوں۔ صارفین کو اپنے جی میل اکاونٹ کو بند ہونے سے روکنے کے لیے 2 سال میں ایک بار ای میلز پڑھنا، تلاش کرنا یا اسی طرح کی دوسری ایکٹیویٹی لازم کرنا ہو گی۔