آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کو 8 سال بعد ریلیف

کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما  اور سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کو 8 سال بعد ریلیف مل گیا۔پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے محکمہ داخلہ کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا اور پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم، قادر پٹیل کو بری کر دیا۔ عدالت نے وسیم اختر، انیس قائمخانی اور رؤف صدیقی کو بھی بری کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا