پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحت 23 اگست کو یوم نیلہ بٹ منایا جا ئے گا

مظفر آباد/آزاد کشمیر(پی پی آئی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے تحت 23 اگست کو یوم نیلہ بٹ بھرپور طریقے سے منایا جا ئے گا۔آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ 23 اگست  کویوم نیلہ بٹ منا کر پوری کشمیری قوم اپنے قائد و بانی تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے مشن کی تجدید کرے گی۔پی پی آئی کے مطابق آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کی مرکزی چیئرپرسن محترمہ سمیہ ساجد راجہ اورعامرہ خانم نے کہا ہے کہ نیلہ بٹ کی تاریخی حیثیت کو متنازع بنانا دراصل اسلاف اور قومی ہیروز کے کردار کا انکار ہے،مخالفین اپنی ناکامیوں کا غصہ کہیں اور نکالیں کیونکہ۔قومی دن کو متنازع بنانے سے اب کسی کو سستی شہرت ہرگز نہیں ملے گی،بلکہ،غازیوں اور شہدا کے وارث،تحریک ازادی کشمیر اور نیلہ بٹ کے وارث،اس بار شایان شان طریقے سے یوم نیلہ بٹ منا کر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے دیئے ہوئے قومی نعرے کشمیر بنے گا پاکستان کی تجدید عہد کریں گے۔