پاکستان اپریل میں چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے اپریل کے آخری ہفتے میں چار ملکی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کردیا ۔ایونٹ میں شرکت کے لئے افغانستان ،فلپائن اور فلسطین کی ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں ۔ایونٹ کو مزید دلچسپ بنانے کے لئے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو بھی شرکت کی خصوصی دعوت دی جائے گی ۔ٹورنامنٹ کے تمام میچ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف ہوں گے ۔

Next Post

متوازی پی او اے کے زیر اہتمام پنجاب گیمز غیر قانونی ہیں :عار ف حسن

Tue Dec 31 , 2013
لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل (ر) عارف حسن نے کہا ہے کہ متوازی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پنجاب گیمز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،تاہم میں پرامید ہوں کہ پی او اے کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال جلد ٹھیک ہوجائے گی ۔ 60ویں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کے افتتاح کے موقع پر عارف […]