جیکب آباد: جے ےو آئی کی جانب سے مدارس کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف احتجاجی مارچ اور دھرنادیا گیا۔ جیکب آباد مےں جمعےت علماءاسلام (ف)کی جانب مدرسہ قاسم العلوم جیکب آباد سے ایک احتجاجی جلوس جے ےو آئی سندھ کے جنرل سیکرےٹری سابق سےنےٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو، ضلعی امےر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا فدا احمد ڈول،قاری عبدالباسط ڈول، انجےنئر جاوےد انور چنہ، جے ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکرےٹری حماد اللہ انصاری،اور دےگر کی قےادت مےں نکالا گےا، مظاہرےن نے ہاتھوں مےں بےنر اور پلے کارڈ اٹھا کر شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کیا اور سخت نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک پر پہنچ کر دھرنا دیا ،جہاں پر ریلی جلسے کی شکل اختیار کر گئی اس موقع پر جلوس کورہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران امریکا کو خوش کرنے کے لیئے دےنی مدارس کے خلاف سازشےں کررہے ہےں ،مدارس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ،اگر حکومت نے سازشےں بند نہ کی تو ہر شہر،گلی اورمحلوں مےں مدارس کے دفاع کے لےے نکلےں گے ۔انھوںنے کہا کہ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے مدارس کے خلاف بیان کو مسترد کرتے ہیں،مدارس اور مساجد بناتے رہیں گے ۔انھوں نے کہا کہ امریکا کوخوش کرنے کے لیے سندھ کی ثقافت کو بھی نقصان پہنچایا جارہاہے، بلاول بھٹو زرداری علماءکے خلاف بیان بازی بند کرے نہیں تو منہ توڑ جواب دین گے ۔انھوں نے کہا کہ جسقم رہنماﺅں مقصود احمد قریشی اور سلمان ودھو کو بھریا سٹی میں جلا کر شہید کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزائیں دے اور ہمارے لاپتہ کیے گئے رہنماﺅں مولانہ بخت اللہ پہوڑ، مولانہ محمود بھیرووی اور مولانہ عبدالرحمن کو جلد از جلد آزاد کیاجائے۔
Next Post
میرپورخاص:ڈکیتی کے خلاف مزاحمت پر سابق رکن قومی اسمبلی کے منیجر زخمی
Mon Mar 24 , 2014
میرپورخاص: میرپور خاص کے سٹیلائٹ ٹاﺅن میں ڈکیتی کی کوشش کے خلاف مزاحمت پرسابق رکن قومی اسمبلی کشن چند کے منیجر کو زخمی کر کے ملزمان فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاﺅن تھانے کی حدود میں واقع اسکیم نمبر 2 واپڈا کالونی میں سابق رکن قومی اسمبلی کشن چند پاروانی کے منیجر پھگن مل عرف بیبو لوہانہ کے گھر نا معلوم […]
