میرپورخاص:ڈکیتی کے خلاف مزاحمت پر سابق رکن قومی اسمبلی کے منیجر زخمی

میرپورخاص: میرپور خاص کے سٹیلائٹ ٹاﺅن میں ڈکیتی کی کوشش کے خلاف مزاحمت پرسابق رکن قومی اسمبلی کشن چند کے منیجر کو زخمی کر کے ملزمان فرارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاﺅن تھانے کی حدود میں واقع اسکیم نمبر 2 واپڈا کالونی میں سابق رکن قومی اسمبلی کشن چند پاروانی کے منیجر پھگن مل عرف بیبو لوہانہ کے گھر نا معلوم مسلح ملزمان گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر گھر والوں کو یر غمال بنانے کی کوشش کی، گھر کے مالک پھگن مل عرف بیبو لوہانہ کی جانب سے مزاحمت پر مسلح ملزمان نے ان کی ٹانگ میں گولی مار دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، جبکہ بھگدڈ کے دوران ایک ملزم کا پسٹل ان کے گھر میں ہی گر گیا ، بعدازاں زخمی کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ، دوسری جانب سابق رکن سندھ اسمبلی و ہندو پنچائیت میرپورخاص کے صدرت لچھمن داس پیروانی نے مزکورہ واقعہ کی سخت شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اسکیم نمبر 2 سیٹلائٹ ٹاﺅن میں ڈکیتی کی مسلسل چو تھی واردات ہے اور پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے ۔

Next Post

بھارت سے زرعی تجارت بند کی جائے ،میر پور خاص کے کسانوں کا مطالبہ

Mon Mar 24 , 2014
میرپورخاص: پاکستان کسان اتحاد کی جانب سے سبزی منڈی چوک پر کسانوں کا ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا،جس کا مقصد پاک بھارت زرعی تجارت بند کرنا تھا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گھرام بلوچ ،محمد ارشاد ،عبدالقادر ،محمد حنیف اور دیگر نے کہا کہ بھارت سے زرعی تجارت کے باعث پاکستان کے کسانوں کو نقصان ہو رہا ہے ،کیونکہ پاکستان […]